ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 875تک پہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 875تک پہنچ گئی
ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 875تک پہنچ گئی

کراچی: صوبہ خیبرپختونخوا میں وائرس کا شکارمزید ایک فرد دم توڑ گیا جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 3 ہوگئی اور پورے پاکستان میں مجموعی اموات 6 تک پہنچ گئی ہیں‘جبکہ متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر875 تک پہنچ چکی ہے

اعداد وشمار کے مطابق 153 زائرین، 36 لاہور، ایک ملتان، 2 راولپنڈی، 3 گجرات، 3 جہلم اور گوجرانوالہ میں 4 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے 246 کیسز کی تصدیق کی جاچکی ہے اور لوگوں کے مزید ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 20 مریضوں کو ٹیسٹ کے رزلٹ موصول ہوتے ہی ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے اور متاثرہ افراد آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں۔جن کی ہر طرح سے نگرانی اور کوئی کسر نہیں چھوڑی جارہی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق نئے 41 کیسز میں سے سب سے زیادہ کراچی میں 18 کیسز رپورٹ ہوئے‘جن میں سے 4 افراد بیرون ملک سفر کرکے آئے تھے، 2 متاثرین برطانیہ اور 2 ترکی سے واپس آئے تھے۔ان لوگوں میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

رپورٹ ہونے والے دیگر 23 کیسز سکھر میں رپورٹ ہوئے ہیں جن میں ایران سے آنے والے زائرین شامل ہیں۔

وائرس کا شکار افراد جن میں صوبہ سندھ کے 394، پنجاب کے 246، بلوچستان کے 110، خیبرپختونخوا کے 38، اسلام آباد کے 15، گلگت بلتستان کے 71 اور آزاد کشمیر میں بھی ایک شخص متاثر پایا گیا ہے جبکہ 4 اموات بھی ہوچکی ہیں۔اس حوالے سے اگر ابھی بھی موثر اقدامات نہیں کئے گئے تو تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

Related Posts