فاتح بیت المقدس سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مشتمل پاک ترک سیریز کا ٹیزر جاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور ترکیہ کے فنکاروں کے اشتراک سے بننے والی ویب سیریز فاتح القدس ‘صلاح الدین ایوبی‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔ 

نئی ویب سیریز اسلامی تاریخ کے مشہور حکمران اور فوجی کمانڈر سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مبنی ہے جنہوں نے بیت المقدس کو فتح کیا تھا۔

فلم میں صلاح الدین ایوبی کا مرکزی کردار ترک اداکار اوور گونیش ادا کررہے ہیں جبکہ پاکستان سے اس میں عدنان صدیقی، ہمایوں سعید، کاشف انصاری، جنید علی شاہ اور دیگر شامل ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1)

 

 

عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر ویب سیریز کا ٹیزر شیئر کیا اور ناظرین کو تاریخ کے ایک اہم حصے کے شاندار تجربے کیلئے تیار رہنے کی خبر دی۔

تاریخی ویب سیریز کیلئے ایک بڑا سیٹ لگایا گیا ہے جس میں دمشق کے قدیم شہر کا مکمل منظر بنایا گیا ہے جو 200 ایکڑ پر محیط ہے۔

نئی ویب سیریز رواں برس 13 نومبر سے ٹی آر ٹی ون پر ریلیز کی جائے گی جبکہ پاکستانی اور ترک ناظرین اسے دیکھنے کے لئے شدت سے منتظر ہیں۔

Related Posts