کراچی:وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اولیا کرام کی تعلیمات رہتی دنیا تک انسانیت کے لئے زندہ و جاوید مثال ہیں ۔
سندھ کی دھرتی صوفیائے کرام کی سرزمین اور سندھ باب السلام کہلاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ناصر حسین شاہ نے سیدنا عبداللہ شاہ غازی کے عرس کے موقع پر مزارمقدس کی زیارت کے موقع پر کیا۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ کی دھرتی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اولیا کرام نے اس کو اپنا مسکن بنایا۔ شاہ لطیف کی اس دھرتی میں امن و سکون اور آشتی بستی ہے۔ ملک کے گوشے گوشے سے لوگ یہاں آکر معاش حاصل کرتے ہیں۔
حکومت سندھ تمام مکاتب فکر، مسالک، مذاھب کے پیروکاروں کو ان کے عقیدے کے مطابق عبادات کرنے میں آزاد اور بااختیار سمجھتی ہے اور ہر انسان کی عزت اور احترام کرتی ہے۔
ناصر حسین شاہ نے سیدنا عبداللہ شاہ غازی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی ذات مبارک رشدو ہدایت کا و چراغ ہے جس سے فیض پاکر بے شمار طالبان روحانیت سے فیض پایا اور انسانیت کے لئے خود کو وقف کردیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ سیدنا عبداللہ شاہ غازی بابا کا سلسلہ نسب امام علی علیہ السلام سے متصل ہے جو کہ رسول خدا کے چچا زاد بھائی اور داماد ہیں ۔ ایسی عظیم نسبت کے حامل ولی اللہ کے دربار سے عقیدت یقینی طور پر تمام عاشقان اولیا کے لئے اعزاز کی بات ہے اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو بھی بابا عبداللہ شاہ غازی سرکار کی معتقد رہی ہیں۔
مزید پڑھیں :اقلیتوں کا قومی دن، بھارت میں تعصب اور پاکستان میں مذہبی آزادی کی صورتحال