انجمن اساتذہ نے نگران جامعہ اردو کو بحران کی وجہ قرار دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PhD dissertation Report came out before Jamia Urdu GRMC meeting

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: انجمن اساتذہ عبد الحق کیمپس، وفاقی اردو یونیورسٹی کے ہنگامی مجلس عامہ کے اجلاس میں صدر پاکستان اور یونیورسٹی کے چانسلر سے مطالبہ کیا ہے کہ یونیورسٹی میں شدید انتظامی بحران کے حل کے لئے فوری طور سینیٹ کا اجلاس طلب کریں۔

انجمن اساتذہ عبد الحق کیمپس کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں نگران کی موجودگی سے تعلیمی، انتظامی اور مالی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈپٹی چیئر سینیٹ یونیورسٹی کے نگران کی اہلیت نہیں رکھتے ۔ مستقل وائس چانسلر کی غیر موجودگی میں یونیورسٹی کے سینیئر پروفیسر کو عارضی چارج دیا جائے ۔یونیورسٹی میں مسائل کا حل مستقل وائس چانسلر کی موجودگی ہے۔

انجمن اساتذہ نے اس موقع پر جاری ہونے والے بیان میں کہا ہے کہ سابق قائم مقام رجسٹرار ڈاکٹر صارم کے خلاف سلیکشن بورڈ میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا آغاز کرنے پر ڈاکٹر صارم اورسابق قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کے درمیان اختلافات پیدا ہوئے۔ موجودہ انتظامیہ نے تحقیقاتی کمیٹی کے اراکین تبدیل کردیے ہیں اور ان کی تعداد بھی کم کردی ہے۔ موجودہ اراکین سلیکشن بورڈ کمیٹی کا حصہ ہیں۔ اب یہ اراکین کس طرح شفاف تحقیقات کروا سکتے ہیں۔

انجمن نے مطالبہ کیا ہے کہ سلیکشن بورڈ میں بے ضابطگیوں کی شفاف تحقیقات کروائی جائیں۔ انجمن نے اپنے بیان میں کہا کہ ہے یونیورسٹی میں آئین ساز اداروں کی رودادوں میں بڑے پیمانے پر خلاف حقیقت روداد تحریر کرنے سے بحرانی کیفیت پیدا ہوچکی ہے۔ یونیورسٹی میں تمام انتظامی عہدوں پر مستقل افسران کا تقرر کیا جائے اور انتظامی عہدوں پر قائم مقام افراد کا تقرر ختم کیا جائے۔

واضح رہے کہ جامعہ اردو میں اس وقت ڈپٹی چیئر سینیٹ عبدالقیوم خلیل نگران کے طور پر جامعہ کو چلا رہے ہیں اور ان کے پاس وائس چانسلر کے اختیارات ہیں ، جب کہ سابق قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے متنازعہ ترین رجسٹرار ڈاکٹر صارم کو ہٹایا تھا ،جس کے بعد نگران بننے والے ڈپٹی چیئر سینیٹ نے محمد صدیق کو ہٹا کر ان کو دوبارہ تعینات کردیا اور ان کا نوٹی فکیشن اب تک سامنے نہیں لایا ہے ۔

انجمن کے اجلاس میں نامزد کنندہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر کمال حیدر، رکن سینیٹ ڈاکٹر عرفان عزیز، انجمن کے سیکریٹری روشن علی سومرو، پروفیسر صادق بلوچ، ڈاکٹر اصغر دشتی، ڈاکٹر فیصل جاوید، ڈاکٹر سیما ابڑو، ڈاکٹر یاسمین سلطانہ، ڈاکٹر رضوانہ جبین، ڈاکٹر کہکشاں، ڈاکٹر عاصمہ مسعود، ڈاکٹر فرحت خانم، ڈاکٹر ثناء اختر، ڈاکٹر سمیرا بشیر، ڈاکٹر مسرور خانم، ڈاکٹر آزادی فتح، نمرہ وسیم، اقبال حسین نقوی، نجم الرارفین، فاروق احمد کھتری، خرم شاہ نواز، ڈاکٹر حافظ محمد ثانی، ڈاکٹر سردار احمد خان، ڈاکٹر عبدالرحمان، محمد خالد خان ، عبدالرحمان، ڈاکٹر شاہد اقبال، محمد ساجد، ڈاکٹر عبدالماجد اور ڈاکٹر فیصل جاوید اور دیگر نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پائیدار امن کے لیے عالمی دنیا افغان حکومت کی مدد کرے، وزیراعظم عمران خان

Related Posts