طالبان حکومت نے غیر معیاری قرار دے کر ایرانی تیل کے 75 ٹینکر واپس کر دیے

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش

افغانستان کے قومی ادارہ معیارات نے ایران سے آنے والے غیرمعیاری تیل کے 75 ٹینکروں کی واپسی کی تصدیق کی ہے۔
ادارے نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران فراہ کی 78 میل طویل پورٹ پر ادارے کے معیار پر پورا نہ اترنے والے غیرمعیاری تیل (ڈیزل اور پٹرول) کے 75 ٹینکرز ایران واپس کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کویت میں خاتون نے امام مہدی ہونے کا دعویٰ کردیا، عوام کا گرفتاری کا مطالبہ

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حال ہی میں نیشنل اسٹینڈرڈز نے کم معیار کے تیل کی درآمد روکنے کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔
ادارے نے تمام تاجروں سے درخواست کی ہے کہ وہ ملک میں معیاری اشیاء درآمد کریں، بصورت دیگر انہیں اسی قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یاد رہے کہ ادارے نے اس سے قبل کم معیار کی پیٹرولیم مصنوعات کے سینکڑوں ٹینکرز متعلقہ ممالک کو واپس کیے تھے۔