سویڈش عدالت نے عین عید کے دن قرآن کریم جلانے کی اجازت دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سوئیڈن کی عدلیہ اور پولیس نے اسلام مخالف انتہا پسندوں کو اجازت دے دی ہے کہ وہ عید الاضحیٰ کے پہلے روز یعنی بدھ کو قرآن پاک کے نسخے کو جلا کر شہید کر سکتے ہیں۔

یہ اشتعال انگیزانہ فعل دارالحکومت اسٹاک ہوم کی ایک مسجد کے باہر انجام دیا جانا ہے جہاں پر بدھ کی صبح سے پولیس کی متعدد گاڑیاں جمع ہیں۔ کئی دیگر یورپی ممالک کی طرح سوئیڈن میں بھی مسلمان بدھ کے روز عید منا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

غیر ملکی جوڑا اپنی بس لیکر سیاحت کیلئے پاکستان پہنچ گیا

سوئیڈن میں اسلام مخالف انتہا پسندوں نے ترکی اور اسلام کے ساتھ مخاصمت کے سبب پہلے بھی دو مرتبہ قرآن پاک شہید کرنے کی کوشش کی تھی تاہم پولیس نے اس کی اجازت نہیں دی۔ اس کے بعد یہ معاملہ عدالت پہنچ گیا۔

سوئیڈش میڈیا کے مطابق پولیس نے قرآن پاک کو جلانے کی اجازت نہ دینے کا جواز سیکورٹی خدشات کو قرار دیا تھا تاہم عدالت نے قرار دیا کہ سیکورٹی کا کوئی خدشہ نہیں۔

عدالت نے کہاکہ قرآن پاک کو جلانے سے جڑے سیکورٹی خدشات اس قسم کے نہیں ہیں کہ موجودہ قوانین کے تحت اس قسم کے اجتماع کی اجازت نہ دی جائے۔

سوئیڈش عدالت نے قرآن پاک کو شہید کرنے کی اجازت دینے کا جواز آزادی اظہار کے حق کو قرار دیا ہے تاہم سوئیڈش وزیراعظم اولف کرسترسون نے ملکی مفادات میں اس کی مخالفت کی ہے۔

اولف کرسترسون نے کہا کہ یہ فعل قانونی ضرور ہے لیکن مناسب نہیں۔

Related Posts