اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کالعدم قرار دیدی، حمزہ شہباز پنجاب کے وزیر اعلیٰ نہیں رہے، سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی سے آج رات 11 بجے حلف لیا جائے۔
سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کی رولنگ کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کیاجسے9بجے سنایا گیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کی رولنگ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے حمزہ شہباز کا حلف کالعدم قرار دیا اور کہا کہ مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الٰہی وزیراعلیٰ ہوں گے۔
فل کورٹ بنچ کے لیے اتحادی حکومت کی درخواست مسترد کرنے کے بعد سپریم کورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے دوبارہ انتخاب سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔
مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا گیا