تحریک عدم اعتماد کی کامیابی، پی سی بی چیئرمین کے بھی متاثر ہونے کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک عدم کی کامیابی، پی سی بی چیئرمین کے بھی متاثر ہونے کا امکان
تحریک عدم کی کامیابی، پی سی بی چیئرمین کے بھی متاثر ہونے کا امکان

وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے جس کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے عہدے کے بھی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ میں جب بھی کوئی نیا چیئرمین آتا ہے تو اُس کے پیچھے موجودہ حکومت کا بڑا عمل دخل ہوتا ہےاورانتخاب پر گورننگ بورڈ ربڑ اسٹیمپ لگاتا ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان نے ماضی میں چیئرمین کرکٹ بورڈ کیلئے احسان مانی کا انتخاب کیا تھا بعدازاں اُن کے استعفیٰ کے بعد یہ عہدہ گزشتہ سال رمیز راجہ کے حوالے کردیا گیا۔

رمیز راجہ یہ عہدہ بڑے اچھے سنبھال رہے ہیں تاہم اگر وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوجاتی ہے تو رمیز راجہ کیلئے بھی کام جاری رکھنا ممکن نہیں رہے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے پاس کمنٹری سمیت دیگر آپشنز کی کمی نہیں، اگر انھیں معاملات ٹھیک نہ لگے تو کسی کا کوئی فیصلہ آنے سے قبل وہ خود گھر واپسی کو ترجیح دے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاک آسٹریلیا وائٹ بال سیریز، دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

مزید برآں یہاں پر دلچسپ بات یہ ہے کہ ابھی رمیز راجہ ہٹے نہیں ہیں اور دیگر لوگوں نے چیئرمین کے عہدے پر نظریں ڈالنی شروع کردی ہیں بعدازاں ایک سابق چیئرمین کو تو قریبی شخصیات دوبارہ عہدہ سنبھالنے کی پیشگی مبارکباد بھی دینے لگیں، ماضی میں ان کے ساتھ کام کرنے والے بعض افراد بھی نجی محفلوں میں اپنی جلد بورڈ میں واپسی کے دعوے کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی میں بھی سیاسی حالات کی وجہ سے اداسی چھائی ہوئی ہے، طوفانی رفتار سے ترقی کی منازل طے کرنے والے اور سیاسی وابستگی کی وجہ سے عہدوں پر براجمان بعض آفیشلز زیادہ پریشان ہیں۔

Related Posts