چوتھی جماعت کے طالب علم کو پرنسل نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چوتھی جماعت کے طالب علم کو پرنسل نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
چوتھی جماعت کے طالب علم کو پرنسل نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

اسلام آباد:چشتیاں میں روحانی باپ نے شیطان کا روپ دھار لیا،نجی اسکول کے پرنسپل امداد اللہ نے چوتھی جماعت کے طالب علم بلال جاوید کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ بچے کے والد محمد جاوید نے ایم ایم نیوز سے ٹیلی فون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کہ میں تھانہ سٹی اے ڈویژن چشتیاں کا رہائشی ہوں، میرا بیٹا بلال جاوید جس کی عمر دس سال ہے اور وہ ایور گرین پبلک اسکول محبوب کالونی تحصیل چشتیاں میں کلاس چہارم کا طالب علم ہے۔

متاثرہ بچے کے والد نے بتایا کہ گزشتہ روز جب میرا بیٹا اسکول سے واپس آیا تو وہ بہت ڈرا ہوا اورسہما ہوا تھا،چیک کیا تو میرے بیٹے کو تیز بخار تھا،میں نے اپنے بیٹے سے پوچھا کہ کیا بات ہے تو میرا بیٹا بلال رونے لگا اور روتے ہوئے کہا کہ میں کل سے اسکول نہیں جاؤں گا۔

بیٹے نے روتے ہوئے بتایا کہ مجھے سکول کے پرنسپل امداداللہ روزانہ اسکول کے آفس میں لے جاکر گندی حرکتیں کرتا تھا آج چھٹی ہونے سے کچھ دیر قبل بھی مجھے اپنے دفتر میں لے جا کر گندی حرکت کی۔

پولیس نے ملزم امداداللہ کو مقدمہ درج ہونے کے بعد گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے،بچے کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد پولیس نے ملزم امداد اللہ کے خلاف زیر دفعہ 377 مقدمہ درج کرلیا ہے،متاثرہ بچے کے والد کا مزید کہنا ہے کہ میرے بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو قانون کے مطابق سزا دے کر نشان عبرت بنایا جائے۔

Related Posts