28 ہزار فٹ بلندی اور منفی 40 سینٹی گریڈ سے زندہ واپسی کی کہانی

مقبول خبریں

کالمز

"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
zia-2
غزہ: امداد کی بحالی کے نام پر گھناؤنا منصوبہ!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

چین سے تعلق رکھنے والے پیرا گلائیڈر پینگ یوجیانگ اس وقت حیران کن طور پر زندہ بچ نکلے جب ایک بادل نے انہیں طیارے کی پرواز جتنی بلندی پر پہنچا دیا۔ یہ واقعہ شمالی چین کے پہاڑی سلسلے کیلیان (Qilian Mountains) میں پیش آیا، جہاں پینگ نے تقریباً 10 ہزار فٹ بلندی سے پرواز کا آغاز کیا تھا۔

پرواز کے دوران اچانک موسم کی شدت اور آلات کی خرابی کے باعث پینگ سطح سمندر سے 28,208 فٹ کی بلندی پر جا پہنچے جو ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی کے قریب ہے۔ اس موقع پر ان کے گلائیڈر میں نصب کیمرے نے مکمل واقعہ ریکارڈ کیا جس سے معلوم ہوا کہ وہ منفی 40 ڈگری سینٹی گریڈ کی شدید سردی اور انتہائی کم آکسیجن والے ماحول میں موجود تھے۔

پینگ کے مطابق، اس خطرناک صورتحال میں ان کی انگلیاں فروسٹ بائیٹ کا شکار ہو گئیں اور آکسیجن کی شدید کمی نے انہیں نیم بے ہوش کر دیا، اس کے باوجود وہ کسی نہ کسی طرح گلائیڈر کو قابو میں رکھنے میں کامیاب رہے حالانکہ اس پر برف جم چکی تھی اور وہ بادلوں سے بھی اوپر پہنچ چکے تھے۔

تقریباً ایک گھنٹے تک فضاء میں رہنے کے بعد پینگ زمین پر اترنے میں کامیاب ہوئے اور اپنے دوستوں سے جا ملے۔ تاہم، یہ پرواز ان کے لیے مہنگی ثابت ہوئی، کیونکہ Gansu صوبے کی ایوی ایشن اسپورٹس ایسوسی ایشن نے بغیر اجازت پرواز کرنے پر ان پر چھ ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق پینگ نے پرواز سے قبل نہ کوئی رجسٹریشن کرائی تھی اور نہ ہی مقامی حکام کو اطلاع دی تھی۔ مقامی اسپورٹس بیورو کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ایک حادثہ تھا اور اتنی بلندی پر پہنچنا انسانی ارادے سے ممکن نہیں ہوتا، خصوصاً جب آکسیجن نہ ہو۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سے پہلے ایسا ہی ایک واقعہ 2007 میں جرمنی کی پیرا گلائیڈر ایوا وسنیرسکا (Ewa Wiśnierska) کے ساتھ پیش آیا تھا، جب وہ آسٹریلیا میں پرواز کے دوران تقریباً 9946 میٹر کی بلندی تک پہنچ گئیں اور 40 منٹ تک بے ہوش رہیں۔

پینگ کا یہ کارنامہ نہ صرف ایک ناقابل یقین حادثہ تھا بلکہ اس نے ایک بار پھر پیرا گلائیڈنگ کے خطرات کو دنیا کے سامنے اجاگر کر دیا ہے۔

Related Posts