اسٹاک مارکیٹ میں 91.94پوائنٹس کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 91.94پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 91.94پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو تیزی کا رجحان رہا،کے ایس ای100انڈیکس 44100پوائنٹس سے بڑھ کر44200پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 7ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری تیزی کے سبب 55.74فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی کاروبار کا آغاز مثبت ہوا۔

سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی فوڈز،بینکنگ،پراپرٹیز سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 44448پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا۔

تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دبا کے سبب انڈیکس 44200پوائنٹس کی نئی سطح پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای 100انڈیکس میں 91.94پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے انڈیکس44174.97پوائنٹس سے بڑھ کر44266.91پوائنٹس ہو گیا۔

اسی طرح 37.48پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 17389.36پوائنٹس سے بڑھ کر17426.84پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30267.35پوائنٹس سے بڑھ کر 30296.57پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 7ارب34کروڑ22لاکھ 19ہزار514روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 75کھرب 75ارب 33کروڑ 18لاکھ 40ہزار608روپے سے بڑھ کر 75کھرب 82ارب 67کروڑ40لاکھ 60ہزار 122روپے ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 8ارب روپے مالیت کے 24کروڑ4لاکھ28ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو 6ارب روپے مالیت کے 15کروڑ 17لاکھ87ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: کے الیکٹرک نے نیپرا سے بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کی درخواست کردی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر 357کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 199کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،135میں کمی اور 23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Related Posts