اسٹاک مارکیٹ میں 352پوائنٹس کی تیزی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 352.93 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی
اسٹاک مارکیٹ میں 352.93 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی

کراچی: آج کاروباری روز کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 352.93 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 43719.82 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج پورے کاروباری روزک ے دوران کاروبار میں 0.81 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 4 کروڑ 89 لاکھ 86 ہزار 559 شیئرز کا لین دین کیا گیا۔

دوسری جانب ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔جس کے باعث روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران بھی انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 24 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ میں دودھ کی قیمت میں اضافے کیخلاف سماعت ملتوی

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 178 روپے 98 پیسے سے بڑھ کر 179 روپے 22 پیسے ہو گئی ہے۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال بڑھ گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 181 روپے سے زیادہ پر ٹریڈ ہوتا رہا۔

Related Posts