اسٹاک مارکیٹ میں 1134 پوائنٹس کی مندی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 1134.80 پوائنٹس کی بڑی مندی
اسٹاک مارکیٹ میں 1134.80 پوائنٹس کی بڑی مندی

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران غیر یقینی صورتحال کے باعث 1134.80 پوائنٹس کی بڑی مندی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 40879.93 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 2.7 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی۔ جبکہ 6 کرورڑ 27 لاکھ 10 ہزار 521 شیئرز کا لین دین ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران سرمایہ کاروں کو اوسط 12 فیصد خسارہ ہوا، انڈیکس دو ماہ کے دوران 5 ہزار 528 پوائنٹس گنوا بیٹھا۔

اسٹاک ماہرین نے سٹاک مارکیٹ میں مندی کے رجحان کو وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے بیان سے منسلک کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) ناخوش ہے اور آئندہ بجٹ میں انکم ٹیکس پر ریلیف ختم کریں گے۔

دوسری جانب رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر ایک روپیہ 51 پیسے کا اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں:بل گیٹس نے ایک اور عالمی وبا کے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 202 روپے 35 پیسے سے بڑھ کر 203 روپے 86 پیسے ہو گئی ہے۔

Related Posts