پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان رہا، 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
16 جنوری کو 100 انڈیکس 531 پوائنٹس کم ہوکر 63737 پر بند ہوا، کاروباری دن میں انڈیکس 848 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
کاروباری دن میں آج 40 کروڑ شیئرز کے سودے 12.6ارب روپے میں طے ہوئے۔اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 58 ارب روپے کم ہوکر 9331 ارب روپے ہے۔
دوسری جانب ملک میں آج کاروباری روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی، سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کم ہوگئی۔
صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونا 2 لاکھ 17 ہزار 300 روپے فی تولہ ہوگیا، 10 گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
10 گرام سونا 1 لاکھ 86 ہزار 300 روپے کا ہوگیا،عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کی کمی سے 2067 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 650 روپے پر مستحکم رہی۔