اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری دن کے دوران 195 پوائنٹس کی مندی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری دن کے دوران 195 پوائنٹس کی مندی
اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری دن کے دوران 195 پوائنٹس کی مندی

کراچی:پاکستان سٹاک مارکیٹ میں (پیر کے دن) رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران 195 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی۔پورے کاروباری روز کے دوران سرمایہ کار غیر یقینی صورتحال سے دوچار رہے۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز (پیر کے دن)کے دوران غیر یقینی صورتحال کا سامنا رہا، جس کے بعد سرمایہ کار دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل پیرا رہے اور سرمایہ کاری کرنے میں خوف کا شکار دکھائی دیئے۔

بروکرز کا کہنا ہے کہ امریکا اور چین کے درمیان تعلقات میں بڑھتے تناو سے جہاں خطے کی مارکیٹوں میں گراوٹ دیکھی گئی وہیں اس کے اثرات مقامی شیئر بازار پر بھی پڑے۔جس کے باعث آج کے دن مندی کی صورتحال دیکھنے کو ملی۔

آج کے پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں شروع سے اُتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا، حصص مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 195 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس 33916.64 پوائنٹس پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.57 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی جبکہ 16 کروڑ 62 لاکھ 5 ہزار 156 شیئرز کا لین دین ہوا۔

Related Posts