کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روزکے دوران غیر یقینی صورتحال کا سامنا رہا، 100 انڈیکس میں ایک مرتبہ پھر اُتار چڑھاؤ کے بعد 15.25 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی۔
اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس 41553.16 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.04 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی اور 7 کروڑ 33 لاکھ 99 ہزار 433 شیئرز کا لین دین ہوا۔
دوسری جانب ملک بھر میں مسلسل بڑھنے والی امریکی ڈالر کی قیمت کو بریک لگ گئی،جس کے باعث روپے کی قدر میں معمولی بہتری دیکھنے کو ملی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 73 پیسے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں:حکومت کی اوّلین ترجیح کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنا ہے۔عائشہ غوث پاشا