اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛فائل)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز معمولی تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 430 کی سطح پر بند ہوا۔

منگل کو کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس اتار چڑھاؤ کا شکار رہا، بینچ مارک 100 انڈیکس 46.97 پوائنٹس یا 0.04 فیصد اضافے کے ساتھ 118,430 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ایف ایف سی، اینگرو ایچ، ایچ ایم بی، اے جی پی اور اے ٹی ایل ایچ کے حصص میں تیزی کے نتیجے میں انڈیکس کو مثبت زون میں رہنے کیلئے مدد ملی۔

منگل کو 451 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 214 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 196 میں کمی جبکہ 41 میں استحکام رہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Related Posts