پی ایس ایکس، سرمایہ کاروں کو 17 ارب کا نقصان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک ایکسچینج مندی، سرمایہ کاروں کے 17 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے
اسٹاک ایکسچینج مندی، سرمایہ کاروں کے 17 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بدھ کو بھی کاروبار حصص پرمندی کے بادل چھائے رہے،کے ایس ای100انڈیکس 47800 اور47700پوائنٹس کی سطح سے نیچے بند ہوا۔

مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے17ارب 51کروڑروپے سے زائد ڈوب گئے۔کاروباری مندی کے سبب 61.49فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔

منگل کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروبار کے آغاز سے ہی مندی کی لپیٹ میں رہی،منافع خوری کی خاطر فروخت کے دباؤ کے سبب کے ایس ای100انڈیکس 48100،48000 ،47900 اور47800 پوائنٹس کی4نفسیاتی حدسے گر گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 192.81پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس47828.71پوائنٹس سے گھٹ کر 47635.90پوائنٹس رہ گیا ہے۔

کے ایس ای 30انڈیکس 75.89پوائنٹس گھٹ کر19090.13پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس89.31پوائنٹس گھٹ کر 32570.24پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس390.05پوائنٹس کے خسارے سے77398.87پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری سرگرمیوں میں مندی کی وجہ سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ17 ارب51 کروڑ98لاکھ87 ہزار529روپے کی کمی سے 83کھرب42ارب35کروڑ32لاکھ 30ہزر699روپے رہ گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو 38کروڑ46لاکھ27ہزار442 حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو 39کروڑ49لاکھ53ہزار689 حصص کاکاروبار ہوا تھا۔

شیئرز مارکیٹ میں بدھ کو مجموعی طور پر479کمپنیوں کا کاروبار ہو ا جس میں سے 177کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،282میں کمی اور20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام3کروڑ80لاکھ، اذگارڈ نائن 3کروڑ33لاکھ،غنی گلو ہول 2کروڑ20لاکھ سودوں کے اعتبارسے سرفہرست رہے۔

Related Posts