اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت کے خط کی حیثیت صرف پکوڑے رکھ کر کھانے کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے کہا کہ ‘بارش کا ہے موسم! چوہدری شجاعت کے خط کی صرف یہ حیثیت ہے کہ اس پر پکوڑے رکھ کر کھائے جائیں۔
‘بارش’ کا ہے موسم !
چودھری شجاعت کے
‘خط’ کی صرف یہ حثیت
ہے کہ اس پر ‘پکوڑے’ رکھ کر کھائے جائیں –— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) July 23, 2022
انہوں نے کہا کہ امید ہے ان سیاہ بادلوں کے چھٹنے سے پہلے پنجاب میں چھائی سیاہ سیاست مٹ جائے گی۔
پی ٹی آئی کا پورا ٹولہ اپنے سربراہ سمیت جھوٹا پروپیگینڈا کرتا ہے، رانا ثناء اللہ