اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کھولنے کی کامیابی میں عوام کا تعاون درکار ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں سینیٹر شبلی فراز کاکہنا تھا کہ ہمیں عوام کی صحت کی حفاظت اور معاشی روانی کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کا فیصلہ پسے ہوئے کمزور طبقات کے لئے جذبہ احساس کا مظہر ہے۔ اس سے چھوٹے کاروباری افراد کے کاروبار کو سہارا ملے گا۔
لاک ڈاؤن کھولنے کی کامیابی میں عوام کا تعاون درکار ہے۔کاروباری شعبوں کیلئے بنائے گئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرناہوگا۔احتیاط نہ کی گئی تو دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا۔ کورونا مشترکہ قومی مسئلہ ہے، متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہے۔ 1/2
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) May 8, 2020