سندھ حکومت ضائع ہونے والا کھانا پیداواری مقاصد کیلئے استعمال کرے گی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر سے ضائع ہونے والے کھانے کو پیداواری مقاصد کے لئے استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سندھ فوڈ اتھارٹی اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ضائع کیے جانے والے کھانے کو پیداواری مقاصد کے لیے استعمال کریں گے۔

حکام کے مطابق پہلا مرحلے میں کراچی کی10 بڑی فوڈ اسٹریٹ سے ضائع کیا گیا کھانا جمع کیا جائے گا جبکہ فوڈ انڈسٹریز سے بھی زائد المیعاد کھانے پینے کی اشیاء جمع کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے والا شہری سم بند نہ کرانے کے باعث دوبارہ لٹ گیا

حکام کا کہنا ہے کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ٹیمیں ضائع کیا گیا کھانا اٹھائیں گی اور ری سائیکلنگ کے بعد خوراک کو کھاد کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

سندھ فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد ضائع ہونے والے کھانے کو پیداواری مقاصد کے لئے استعمال کرنا ہے، منصوبے کی کامیابی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کا تعاون درکار ہے۔

Related Posts