سندھ حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کےلیے بھرپور تعاون کرے گی، ناصر حسین شاہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کےلیے بھرپور تعاون کرے گی، ناصر حسین شاہ
سندھ حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کےلیے بھرپور تعاون کرے گی، ناصر حسین شاہ

سکھر: سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو وومن یونیورسٹی کی جانب سے خواتین کو بااختیار بنانے کے نقطہ نظر سے انسٹی ٹیوٹ کی ترقی میں پرعزم کوششیں قابل ستائش ہیں۔

بیگم نصرت بھٹو وومین یونیورسٹی سکھر کی جانب سے سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے”عملی تشخیصی آلات ، چیلنجز اور آگے بڑھنے کا راستہ“ کے عنوان پر 2 روزہ بین الاقوامی سمپوزیم منعقد کیا گیا۔

سمپوزیم کا افتتاح صوبائی وزیر اطلاعات ، بلدیات، محکمہ جنگلات ہاﺅسنگ و ٹاﺅن پلاننگ سید ناصر حسین شاہ نے مہمان خاص کی حیثیت سے کیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے انٹرنیشنل سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے تاریخی سمپوزیم کا انعقاد یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آرٹ اینڈ ڈیزائن کالج کا پروگرام تھا وہاں پر سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ اس کے برابر میں ہی جگہ دیں اور 10 ایکڑ کی اراضی دی جائے کیونکہ یہ ایک تعلیمی فروغ کے لیے نیک مقصد ہے جس میں سندھ حکومت کی جانب سے مزید مدد اور تعاون جاری رہے گا۔

وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ سمپوزیم میں جو بھی مہمان دور دراز سے آئے ہیں ان کو دیکھ کر خوشی ہورہی ہے میں ان سب کو یہاں خوش آمدید کہتا ہوں اس تعلیمی ادارے سے مزید بہتری آئے گی اور مزید اس کو بہتر کریں گے ویسے بھی ہم پوری کوشش کررہے ہیں کہ سکھر کو انجینئرنگ حب بنائیں۔ سکھر آئی بی اے کے نمائندے بیٹھے ہیں۔

صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو وومین یونیورسٹی اور آرٹس اینڈ ڈزائن کالج سکھر کے لیے انٹرنیٹ اور رابطے کے لیے جدید نظام کا حصول سندھ حکومت کی ترجیحی ہوگی اور انشاءاللہ بہت جلد یہ مسائل حل کرلیا جائے گا۔ یہ میرا ضلع ہے یونیورسٹی ہماری اپنی یونیورسٹی ہے اس کے لیے تمام تر سہولیات کی فراہمی کے لیے کام جاری رہے گا مجھے بہت خوشی ہے کہ بہت ساری بیٹیاں اور طالبات اس یونیورسٹی سے مستفید ہونگی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے صوبے بھر میں بین الاقوامی معیار کی تعلیم کے فروغ کے لیے مسائل کے باوجود ادارے قائم کیے ہیں سندھ حکومت کی کوششوں سے صوبے بھر میں اسکلز ڈولپمنٹ اور تکنیکی تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح ہے تاکہ ہماری آنے والی نسل اور نوجوان بین الاقوامی معیار کے مطابق تعلیم حاصل کریں اور دنیا میں پاکستان سمیت سندھ کا نام روشن کرنے میں اپنی مثبت صلاحیتیوں کو بروئے کار لائیں۔

اس سے قبل بیگم نصرت بھٹو وومین یونیورسٹی سکھر کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین اور دیگر مقررین نے بھی سمپوزیم سے خطاب کیا اور دیے گئے عنوان کے حوالے سے سیر حاصل تقاریر کیں۔ اس موقع پر بیگم نصرت بھٹو وومین یونیورسٹی سکھر کی جانب سے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ اور دیگر مہمانوں کو اعزازی شیلڈز بھی دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : مقامی کاٹن مارکیٹ میں سندھ کے روئی کے بھاؤ مستحکم، پنجاب کے بھاؤ میں 400 روپے فی من کمی

Related Posts