سندھ حکومت اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے کام کررہی ہے، سینیٹر انوار الحق کاکڑ

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے کام کررہی ہے، سینیٹر انوار الحق کاکڑ
سندھ حکومت اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے کام کررہی ہے، سینیٹر انوار الحق کاکڑ

کراچی:سندھ حکومت اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے کام کرر ہی ہے،سندھ اسمبلی میں اقلیتی برادری کے مسائل پر ایک بل پیش ہوا،مگر وہ بل تاحال منظور نہیں ہوا، ان خیالات کا اظہار پارلیمینٹری کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر انور الحق کاکڑ اور دیگر ممبران اسمبلی نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پریس کانفرنس اقلیتی برداری کے حوالے سے بنائے گئے قوانین سے متعلق ہے، اسمبلی میں پیش کیا جانے والا بل زبردستی مذہب تبدیل کروا کرہندو لڑکیوں سے شادی سے متعلق تھا، انہوں نے کہا کہ ہندو لڑکیوں سے زبردستی شادی سے متعلق بل بہت اہم ہے۔

سینیٹر انور الحق کاکڑ نے کہا کہ ہم بہت امید کے ساتھ لوٹ کر جارہے ہیں کہ یہ مسئلہ جلد حل ہوجائے گا، مختلف جماعتوں نے یقین دلایا ہے۔یہ سندھ کا دیرینہ مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذہب کی جبری تبدیلی کا دیگر صوبوں میں بھی مسئلہ ہے۔گورنر سندھ نے اس حوالے سے بل پر دستخط نہیں کیے۔یہ بل اسمبلی کے بعد گورنر کے پاس گیا تو تنقید کی نظر ہوگیا۔

میڈیا پر کم عمر ہندو لڑکیوں سے زبردستی شادی سے متعلق بہت بات ہوتی ہے،ہندو لڑکیوں کا مذہب تبدیل کرانے کا ریشو بہت زیادہ نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں بل پیش ہوا پاس تاحال نہیں ہوا، اب زبردستی مزہب تبدیل کرکے مشترکہ بل نیشنل اسمبلی میں پیش کرنے جارہے ہیں۔

Related Posts