کراچی:سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن کے حوالے سے بڑا فیصلہ سامنے آگیا، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے 15اپریل سے جزوی لاک ڈاؤن ہٹانے اور کچھ شرائط کے ساتھ نرمی کا فیصلہ کرلیا گیا۔
جزوی لاک ڈاؤن کے دوران 4 افراد سے زائد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔شہریوں کو فیس ماسک کے بغیر گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی ہوگی۔ذرائع
فیکٹریز۔ مساجد۔ آفس اور بلڈنگز کے مین گیٹ پر ڈس انفیکٹیو واک تھرو گیٹ تنصیب کرنے ہونگے جبکہ تمام آفسز میں ہر جگہ سینیٹا ئزر کی دستیابی کو لازمی بنایا جائے گا۔ذرائع
ذرائع کے مطابق کاروبار کی ٹائمنگ صبح 9 سے شام 5بجے اور دودھ کی دکانیں صبح 6 سے رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔
بڑے شاپنگ مالز۔ شادی ہالز ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ اور مدارس تاحال بند رہیں گے۔