سندھ حکومت کی جانب سے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیاگیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت کی جانب سے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیاگیا
سندھ حکومت کی جانب سے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیاگیا

کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیاگیا ہے، اس حوالے سے چیف سیکریٹری سندھ نے عید تعطیلات کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق تمام صوبائی محکموں، خودمختار کارپوریشنز میں 22 سے 27 مئی تک عید کی تعطیلات ہوں گی۔

بلدیاتی کونسلز میں بھی عید تعطیلات کا اطلاق ہوگا،جب کہ لازمی سروس کے اداروں پر عید تعطیلات کا اطلاق نہیں ہوگا۔ نوٹیفیکشن کے مطابق کورونا ایمرجنسی ڈیوٹی پر مامور افراد اور اداروں میں بھی عید تعطیلات نہیں ہوں گی۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے بھی عیدالفطر کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق عیدالفطر کی چھٹیاں 22مئی سے 27مئی تک ہوں گی۔

مزید پڑھیں:سندھ حکومت نے شاپنگ مالز کھولنے کی اجازت دیدی، نوٹیفکیشن جاری

Related Posts