سیلانی ویلفیئرٹرسٹ کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، ڈی جی رینجرز سندھ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیلانی ویلفیئرٹرسٹ کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، ڈی جی رینجرز سندھ
سیلانی ویلفیئرٹرسٹ کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، ڈی جی رینجرز سندھ

کراچی: ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری نے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کا دورہ کیا۔ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے سی ای او مولانا بشیر احمد فاروقی اور دیگر اسٹاف نے ڈی جی رینجرز (سندھ) کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران ڈی جی رینجرز کوٹرسٹ کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر میجر جنرل عمراحمد بخاری نے کہا کہ سیلانی ویلفیئرٹرسٹ کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔

ڈی جی رینجرزنے ادارے کی جانب سے وبائی مرض کرونا کے دوران عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات پہنچانے پر اسٹاف کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے کام کی تعریف کی۔

اس موقع پرمولانا بشیر احمد فاروقی نے صوبہ سندھ بالخصوص کراچی میں قیام امن اور وبائی مرض کروناوائرس کے دوران مخیر حضرات کے تعاؤن سے منظم انداز میں راشن کی تقسیم اور سوشل ڈسٹینسنگ،ذاتی صفائی کے حوالے سے رینجرز کی جانب سے آگاہی فراہم کرنے پر سندھ رینجرز کے کردار کو سراہا۔

Related Posts