کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی کا کہنا ہے کہ لوگوں کو اس بات سے روشناس کرایا جائے کہ اپنے گھروں کا کچرا مقررہ جگہوں پر ڈالیں، کچرا جگہ جگہ ڈالنے سے اس مین تعفن پیدا ہوتا ہے اور بیماریاں جنم لیتی ہیں۔
عیسیٰ لیبارٹیز کی جانب سے ڈاکٹر عیسیٰ فزیو تھراپی اینڈ ری ہیبلی ٹیشن سینٹر کا قیام ایسے مریضوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا جنہیں فزیو تھراپی کی ضرورت ہے، عیسیٰ لیبارٹریز کی خدمات قابل تحسین ہیں اور ان کی خدمات اب کراچی شہر اور صوبے سے باہر بھی دیگر شہروں مین فراہم کرنا خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سینٹر سے ایسے افراد کو دوبارہ معاشرے کا حصہ بنانے کا موقع ملے گا جو کسی حادثے یا بیماری کے باعث معذور ہیں اور فزیو تھراپی سے ان کی صحت بحال ہو سکتی ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر افتخار شالوانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی آمد سے ہمیں ایک حوصلہ ملا ہے، انہوں نے بتایا کہ مذکورہ سینٹر میں متعلقہ تعلیم یافتہ فزیو تھراپسٹ موجود ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں نے بلا وجہ یہ بات پھیلائی ہے کہ فزیو تھراپی سے تکلیف ہوتی ہے۔ مگر ایسا نہیں ہے فزیو تھراپی سے تکلیف نہ صرف ختم ہوتی ہے بلکہ ناکارہ ہو جائے والے ہاتھ پاؤں کمر وغیرہ کو فزیو تھراپی سے بہتر کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عیسیٰ لیبارٹریز کی ٹیم اپنے اپنے کام کے ماہرین کی ٹیم ہے جو اپنے اپنے شعبوں میں خدمات انجام دیتے ہیں۔اس موقع پر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے بتایا کہ انکی صاحبزادی حنا فرحان کی آج سالگرہ ہے۔ بعد ازاں ایڈمنسٹریٹر افتخار شالوانی کی موجودگی میں حنا فرحان نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا۔