روٹرڈیم: پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ آج کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق نیدرلینڈز اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج روٹر ڈیم میں کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس کو مایہ ناز بلے باز بابراعظم لیڈ کریں گے جبکہ میزبان ٹیم اسکاٹ ایڈورڈز کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان کو میزبان نیدرلینڈز کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔
ایشیا کپ، پاک بھارت میچ کے ساتھ دیگر میچز کے ٹکٹ خریدنے کی شرط عائد