ریاض:سعودی عرب کی وزارت صحت کے ترجمان محمد العبد العالی کے مطابق مک میں کورونا کے مزید 140 کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد کل متاثرہ افراد کی تعداد 2179 ہوگئی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کورونا کے حوالے سے روزانہ کی بریفنگ کے دوران وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں اب تک کورونا سے 29 افراد ہلاک اور 420 صحت یاب ہوئے ہیں۔
محمد العبد العالی کے مطابق ہم کورونا سے متعلق افواہوں پرنہیں بلکہ مصدقہ سرکاری معلومات پر انحصار کرتے ہیں۔
سعودی وزارت صحت کے ترجمان سے پوچھا گیا کہ آیا کورونا کی وبا سے فوت ہونیوالے افراد کی میتوں کو غسل دینے سے یہ بیماری مزید پھیل سکتی ہے؟
تو ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ میت کی تدفین تک تمام مراحل عزت واحترام کے ساتھ انجام دیے جانے چاہئیں۔ تاہم مردے کوغسلدینے کا عمل پیشہ ور افراد کو کرنا چاہیے۔
وائرس کے سبب بیماری پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر میت کو غسل دینے والے افراد کو تمام تر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانا چاہیے۔ جبکہ خطرہ موجود ہے کہ میت سے غسل اور تدفین کے وقت وائرس دوسرے لوگوں تک منتقل ہوسکتا ہے۔اس وقت انتہائی احتیاط کی ضرورت ہوگی۔