سعودی حکومت نے 450 معذوروں اور یتیموں کو حج کروا دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ
zia-2-1
کیا ایرانی ایٹمی پلانٹس پر امریکی حملہ ڈراما ہے؟
zia-2-1
مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچا کر الزام ایران پر ڈالنے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے متعدد سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے اشتراک سے معذور افراد کے حج کے لیے اپنے قومی اقدام کے تیسرے سیزن کے حصے کے طور پر 450 معذور اور یتیم افراد کو 1444 حج سیزن میں شامل کیا۔

یتیموں اور معذوری سے دوچار افراد کے حج کے پروگرام میں سعودی عرب کی حکومت، اس کے مختلف اداروں اور غیر منافع بخش ادارے شامل ہیں۔ یہ اقدام سعودی عرب کے وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت

اس اقدام کا مقصد معذور افراد اور یتیموں کو آسانی اور سہولت سے حج کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے، اس کے علاوہ معاشرے میں ان کے کردار کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں حج اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے قابل بنانا ہے۔

وزارت حج نے بتایا کہ معذوری سے دوچار افراد اور یتیم عازمین کو نقل وحمل کی جدید اور سہولیات فراہم کی گئیں۔ مسجد حرام اور دوسرے مقدس مقامات میں ان کے لیے الگ راستے مختص کیے گئے تھے۔ اس کے علاوہ ایسے افراد کی طبی ضروریات کا خاص خیال رکھا گیا۔ ادویات اور ضروری سامان، سائن ٹرانسلیٹر اور بریل جیسی سہولیات فراہم کی گئیں۔

قابل ذکر ہے کہ معذوروں اور یتیموں کے لیے حج کا قومی اقدام سنہ 1442ھ میں شروع کیا گیا تھا اور اس میں 200 عازمین نے شرکت کی تھی جبکہ 1443ھ میں اس میں شرکت کرنے والوں کی تعداد مملکت کے تمام خطوں سے 300 تک پہنچ گئی تھی۔

Related Posts