کراچی:سعودی حکومت کی جانب سے ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے پاکستان سمیت پابندی والے ممالک کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیاہے۔
ہدایت نامے کے مطابق مخصوص کیٹگری کے حامل پاکستانی براہ راست سعودی عرب جا سکیں گئے۔تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے سفری پابندی والے ممالک کے تعلیمی شعبے سے وابستہ افراد کو آنے کی اجازت دے دی ہے۔
یونیورسٹی، کالجز کے استاتذہ اور دیگر انتظامی امور پر تعینات افراد براہ راست سعودی عرب جا سکیں گئے۔ پبلک ایجوکیشن اور سکولز کے مرد و خواتین اساتذہ بھی براہ راست سفر کرسکیں گے۔
گاکا کی جانب سے اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ فیکلٹی ممبران اور تعلیمی شعبے سے منسلک افراد براہ راست سعودیہ آسکتے ہیں، اساتذہ اور اسکالر شپ لینے والے طلبہ کو بھی آ نے کی اجازت ہے۔
تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیتی اداروں سے وابستہ افراد کو بھی آنے کی اجازت دے دی گئی۔سعودی سول ایوی ایشن نے ائیرلائنز (فضائی کمپنیوں)کو مراسلہ جاری کردیا جس کے مطابق تعلیم کے شعبے سے منسلک افراد اہلخانہ کے ہمراہ بھی سعودیہ کا سفر کرسکتے ہیں۔
مکمل ویکسی نیشن پر انہیں قرنطینہ سے بھی استثنیٰ حاصل ہوگا، لیکن ویکسین کی ایک خوراک کے حامل افراد کو قرنطینہ کرنا لازمی ہوگا، تمام افراد کو سعودی حکومت کی بتائی ہوئی ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 10 ممالک پر سفری پابندیاں عائد ہیں جن میں بھارت، پاکستان، انڈونیشیا، مصر، ترکی، برازیل، ایتھوپیا، ویت نام، افغانستان اور لبنان شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے 1ہزار212 نئے کیسز رپورٹ، 39مزید شہری جاں بحق