سعودی شہری نے امن و سکون کی خاطر 53شادیاں کرلیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی شہری نے امن و سکون کی خاطر 53شادیاں کرلیں
سعودی شہری نے امن و سکون کی خاطر 53شادیاں کرلیں

جدہ:سعودی شہری نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امن اور سکون کی خاطر 53 شادیاں کرلی ہیں۔

عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 43 سالہ ابو عبداللہ نے کئی شادیوں کی وجہ سے متعلق بتایا کہ انہوں نے زیادہ شادیاں اس لئے کی ہیں کہ انہیں ایسی عورت کی تلاش تھی جو انھیں خوش رکھ سکے۔

سعودی شہری عبد اللہ کا گلف نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ انہوں نے تمام بیویوں کے ساتھ انصاف کرنے کی کوشش کی اور ان کی پہلی شادی 20 سال کی عمر میں 6سال بڑی خاتون سے ہوئی تھی۔

دوران انٹرویو اُنہوں نے بتایا کہ جب ان کی پہلی مرتبہ شادی ہوئی اس وقت انھوں نے ایک سے زائد شادیوں کا فیصلہ نہیں کیا تھا کیوں کہ وہ اہلیہ اور بچوں کے ساتھ مطمئن تھے لیکن 23 سال کی عمر میں کچھ مسائل کی وجہ سے دوسری شادی کا فیصلہ کیا۔

عبد اللہ نے بتایا کہ دوسری شادی کے بعد بیویوں کے درمیان مسائل اور کشیدگی کے باعث پھر سے شادیوں کا سوچا اور اس طرح انھوں نے 43 سال میں 53 شادیاں کرلیں۔

سعودیہ سے تعلق رکھنے والے شخص کا کہنا تھا کہ وہ اب مزید شادی کا ارادہ نہیں رکھتے۔اتنی زیادہ شادیوں کی وجہ سے سعودی شہری ابو عبداللہ کو ’صدی کے کثیر الازدواج شخص‘ کے خطاب سے بھی نواز دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:آشنا سے شادی کیلئے شوہر اور تین بچوں کو قتل کرنے والی خاتون کو سزائے موت

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ان کی سب سے کم عرصے تک چلنے والی شادی کا دورانیہ ایک رات کا تھا، زیادہ تر شادیاں سعودی خواتین سے کیں جبکہ غیر ملکی دوروں کے دوران غیر ملکی خواتین سے بھی شادیاں کیں۔

Related Posts