کراچی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے افواجِ پاکستان اور شہداِ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا کی حرمت پر کبھی کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔
پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ ہر محب وطن پاکستانی مٹی کی محبت کو اپنا فرض سمجھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو قومیں اپنے شہدا کو بھول جاتی ہیں ان قوموں کا تاریخ میں کوئی نام و نشان نہیں رہتا۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان کی محبت ہماری رگ رگ میں بسی ہے۔
مزید پڑھیں:آئر لینڈ کے ہیری ٹیکٹر آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار
ملک سے محبت کرنے والے ہرشخص کے دل میں پاکستانی فوج کی عقیدت ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کا مزید کہنا تھا کہ وطن عزیز کے تمام شہدا کی قربانیوں کو نہ صرف یاد رکھا جائے گا بلکہ ان کے تقدس اور حرمت پر کبھی کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔