سوچتی تھی شوہر کے گھر سے میری میت اٹھے گی مگر طلاق مل گئی، زینب قیوم

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زی کیو کے نام سے جانی جانے والی اداکارہ زینب قیوم نے اپنی طلاق اور ماضی کی تلخ یادوں کے متعلق بات کی۔

معروف اداکارہ زینب قیوم کا کہنا ہے کہ ان کی شادی 2010ء میں ہوئی تھی اور شادی کے 10ماہ بعد ہی شوہر نے طلاق دے دی تھی۔ 

اداکارہ زینب قیوم نے ایک انٹرویو میں اپنی شادی اور طلاق سے متعلق گفتگو کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ آغاز سے ہی پرانی سوچ کی حامل ہیں، بچوں اور فیملی کی خواہش میں 11 سال قبل 2010 ء میں شادی کی اور دبئی چلی گئیں جس کے بعد ہم لندن منتقل ہوگئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی منگنی،خوبصورت تصاویر منظر عام پر آگئیں

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں سوچتی تھی کہ شوہر کے گھر سے میری میت ہی اُٹھے گی اور میرے ساتھ ہوئی زیادتیوں کا بدلہ میرے بچے لیں گے لیکن اس کے باوجود میرے شوہر نے مجھے طلاق دے دی۔ 

زینب قیوم نے بتایا کہ خود پر طلاق کی مہر لگنے کے بعد میں دلبرداشتہ ہوگئی تھی اور سوچتی تھی کہ ایک کامیاب کیرئیر کے باوجود میں شادی جیسے بندھن کو نبھانے میں ناکام ہوگئی۔ 

اداکارہ نے کہا کہ اب حالات تبدیل ہوگئے ہیں کیونکہ  میرا خیال ہے کہ خدا نے میرے نصیب میں اب تک صبر لکھا ہے لیکن کئی لڑکیاں ایسی ہیں جو طلاق کے بعد دوبارہ شادی کرکے ایک خوشحال زندگی گزاررہی ہیں۔ 

واضح رہے کہ زینب قیوم ایک زمانے میں پاکستان کی سپر ماڈل رہ چکی ہیں اور اب پاکستانی ڈراموں میں بڑی عمر کی خواتین کے کرداروں میں نظر آتی ہیں۔

Related Posts