کراچی: امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری ہے جبکہ پاکستانی روپیہ روز بروز اپنی قدر کھوتا جارہا ہے۔
فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج صبح سے ہی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت ایک روپے ایک پیسے بڑھ گئی، جس کے بعد ڈالر 222 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔
نیپرا نے این ٹی ڈی سی پر 1 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا
یاد رہے کہ گزشتہ روز 82 پیسے اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 221 روپے 49 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمتِ فروخت 225 روپے 40 پیسے ہے۔