کراچی:پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے این اے 249 کے امیدوار اور پی ایس پی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے ان کی مشکلات کے دلدل میں جھونک دیاہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے متعدد بار تمام سیاسی جماعتوں کو آزما چکے ہیں اس کے باوجود بھی بلدیہ ٹاؤن کے مسائلِ کم نہیں ہوئی ایک بار پی ایس پی کو موقع دیں کیونکہ کراچی پہلی اور آخری بار میرے ہاتھوں سے بنا تھا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 249 میں انتخابی مہم کے تحت مختلف برادریوں، علاقہ عمائدین،عوام اور یوسی 35 میں کچھی برادری کی خواتین،عابدآباد یوسی 31 میں پختون برادری کے منعقدہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر فوزیہ حمید، نائلہ منیر،نیشنل کونسل عثمان ہمایوں راجپوت اور ڈسٹرک کیماڑی کے نائب صدر محمد فیاض موجود تھے انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں نے اپنے مفادات خاطر لوگوں کے درمیان نفرتیں پیدا کی اور بھائی کو بھائی سے لڑاویا۔
لیکن پی ایس پی اپنے مفادات کے لیے لوگوں کو تقسیم نہیں کرے گی،کیونکہ لسانیت کی سیاست سے کسی اکائی کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے ہاتھوں سے 3 ہزار کروڑ کے ترقیاتی کام کرا کر بھی میرا کوئی پیٹرول پمپ یا شادی ہال نہیں۔ کراچی کو ٹھیک کرنا ہے تو عوام کو ہمارے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔