اسرائیل جذبہ ایمانی ختم نہ کرسکا، تباہ حال غزہ کی کھنڈر گلیوں رمضان کا شاندار استقبال

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو عالمی میڈیا

غزہ کی تباہ حال گلیوں میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے استقبال کی تیاریاں عروج پر ہیں۔

محلوں اور بازاروں میں ماہ رمضان کی آمد کے موقع پر جھنڈیاں لگ گئیں جہاں بچے بھی خوشی سے سرشار ہیں۔

فنکاروں نے فن کے جلوے بکھیر دیے

فلسطینی فنکار نے ملبے پر رمضان مبارک اور دیواروں پر فلسطین کا نام لکھ کر اپنی خوشی کا اظہار کیا، مغربی کنارے میں مہنگائی اور تنگ دستی میں عوام رمضان کی برکتوں کو لے کر پُرامید ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل نے حال ہی میں مزید 46 فلسطینیوں کو رہا کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رہائی پانے والوں میں بیشتر کم عمر فلسطینی شامل ہیں۔ تمام فلسطینیوں کا خان یونس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

اگلے مرحلے کی تیاریاں

غزہ جنگ بندی کے اگلے مرحلے پر مذاکرات کے لیے اسرائیلی، امریکی اور قطری وفود قاہرہ پہنچ گئے۔

ادھر عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی، قطری اور امریکی وفود غزہ جنگ بندی معاہدے کے اگلے مرحلے پر مذاکرات کے لیے قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔

Related Posts