مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے خاتون جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے خاتون جاں بحق
مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے خاتون جاں بحق

راولپنڈی: تھانہ رتہ امرال کے علاقہ محلہ صوفی اللہ دین بابو لعل حسین ڈسپنسری کے قریب بوسیدہ ڈبل منزل مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی ملبے تلے دب گئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ رتہ امرال کے علاقہ محلہ صوفی اللہ دین بابو لعل حسین ڈسپنسری کے قریب بوسیدہ ڈبل منزل مکان کی چھت گرگئی جس کے بعد 1122 نے ریسکیو کر کے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا جبکہ شبیر کی زوجہ کنول رشید ہڈیاں ٹوٹنے اور شدید زخمی ہونے کی وجہ سے جانبر نہ ہو سکی اور خلاق حقیقی سے جا ملی۔

ڈی ایچ کیو اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کنول رشید کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجا گیا تھا تاہم لواحقین نے پوسٹ مارٹم کرنے سے منع کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:شادی ہال سے ٹکڑوں میں کٹی ہوئی خاتون کی لاش برآمد

ڈی ایچ کیو ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ضروری جانچ پڑتال کے بعد خاتون کی لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

واضح رہے کہ حادثہ گلی نمبر 15 مکان نمبر وائے 462 محلہ صوفی اللہ دین ڈھوک رتہ امرال میں پیش آیا ، حادثہ کا شکار ہونے والی جواں سالہ خاتون کنول رشید کی شادی محمد شبیر سے چند سال پہلے ہوئی تھی اور ان کی کوئی اولاد نہیں تھی ۔

دوسری جانب تھانہ رتہ امرال پولیس ابتدائی رپورٹ کے لیے موقع پر بروقت پہنچ گئی اور پوچھ گچھ کرنے کے بعد رپورٹ مرتب کرلی ۔

Related Posts