بڑھتے بڑھتے سونے کے نرخ کو اچانک بریک لگ گئی، قیمت میں بڑی کمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دنیا

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گیا، ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 700 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ ایک ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10گرام سونا 4 ہزار 30 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 58 ہزار487 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت اچانک 50 ڈالر کم ہو گئی، جس سے نئی عالمی قیمت 2883 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔

دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 87روپے کی کمی سے 3ہزار 363روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 74روپے کی کمی سے 2ہزار 883روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 24 قیراط کے حامل خالص سونے فی تولہ قیمت 2 ہزار 200 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 6 ہزار 2 سو روپے ہو گئی تھی۔

اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کے دام بھی ایک ہزار 886 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 62 ہزار 517 روپے تک جا پہنچے تھے جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونا 2 لاکھ 40 ہزار 649 روپے میں فروخت ہوا تھا۔

13 فروری کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کا بھاؤ 2 ہزار 500 روپے اضافے سے 3 لاکھ 4 ہزار روپے کا ہو گیا تھا۔

Related Posts