حسن علی نے اپنا کیریئرخود ہی ختم کرلیا؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hasan Ali's back pain leaves participation in National T20 Cup
فٹنس مسائل سے دوچار فاسٹ بولر حسن علی آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے باہر

کسے علم تھا کہ گوجرانوالہ کا نوجوان حسن علی کرکٹ کے عالمی افق پر چھا جائے گا اور پھر ایک لڑکی کی خاطر اپنے کیریئر کا گلا اپنے ہاتھوں سے گھونٹ دے گا۔ حسن علی کا تعلق گوجرانوالہ کے علاقہ لدھے والا سے ہے، حسن کے والدین گوجرانوالہ کے علاقہ فیروز والا میں رہائش پذیر تھے جہاں پر کچھ مبینہ مقدمات کی وجہ سے لدھے والا وڑائچ میں رہائش اختیار کرلی، حسن علی گلی محلے میں کرکٹ کھیلتے تھے ، وہ روزی روٹی کیلئے مبینہ طور پر مقامی میرج ہال میں ویٹر کے طور پر کام بھی کرتے رہے اور باقی کا وقت یا کرکٹ کھیلتے یا گلی محلوں میں آوارہ گردی کرتے تھے۔

The rise and fall of Hasan Ali

لدھے والا وڑائچ کے کرکٹر عطاء الرحمن وڑائچ فرسٹ کلاس کرکٹر بننے کے خواب دیکھ رہے تھے لیکن انہیں پریکٹس کرانے کیلئے کوئی بائولر دستیاب نہیں تھا، جب انہوں نے حسن علی کو بائولنگ کرتے دیکھا تووہ حسن کو اپنے پاس لے آئے اور باقاعدہ ٹریننگ شروع کرا دی لیکن حسن علی اس پائے کے بائولر نہ بن سکے جس کی ان سے توقع کی جارہی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں حسن علی کے کھیلنے کا دور دور تک کوئی چانس نہیں تھا۔

The rise and fall of Hasan Ali

غیر مصدقہ ذرائع کہتے ہیں حسن علی کے ایک چاہنے والے نے ایک بڑے عہدیدار کو لاکھوں روپے مالیت کی گاڑی بطور تحفہ دی جس نے حسن علی کو پی ایس ایل کھلانے کا بندوبست کیاچونکہ حسن اس پائے کا بائولر نہیں بن سکے تھے جس کی توقع کی جارہی تھی اس لئے وہ پی ایس ایل میں بھی مطلوبہ پرفارم نہ کرسکے۔

The rise and fall of Hasan Ali

تاہم حسن علی نے حریف ٹیم کے آخری کھلاڑی آئوٹ کرکے اپنا ریکارڈ بہتر کیا جس کی بنیاد پر انہیں قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کیاگیا، قومی ٹیم میں شامل ہوئے تو پاکستان کرکٹ بورڈ نے حسن علی کی ٹریننگ، فٹنس اور تعلیم وتربیت پر کروڑوں روپے خرچ کئے، انہیں ہر سہولت فراہم کی لیکن اب قومی کرکٹر اپنے کیریئر کا گلا خود اپنے ہاتھوں سے گھونٹ کر عطاء الرحمن وڑائچ، پاکستان کرکٹ بورڈ کی محنت اور اپنے مداحوں کی دعائوں پر پانی پھیر رہے ہیں۔

The rise and fall of Hasan Ali

گزشتہ دنوں کرکٹر کی شادی بھارت کی لڑکی سامعہ سے ہوئی ہے جس کے بعد سے حسن علی مبینہ طور پرٴٴان فٹٴٴ ہیں، حسن کی اہلیہ کے ساتھ نامناسب تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں،شادی کے بعد سے انہیں کبھی کمر میں درد شروع ہو جاتا ہے تو کبھی پسلیوں میں ٹیسیں اٹھنے لگتی ہیں، کبھی بخار ہو جاتا ہے تو کبھی کوئی اور مسئلہ درپیش آجاتا ہے۔

The rise and fall of Hasan Ali

دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیم چنائو کا وقت آیا توحسن علی کے کمر میں درد شروع ہوگئی، اس کے بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم 10سال بعد پاکستان آنے کیلئے راضی ہوئی تو حسن علی کی پسلیاں درد کرنے لگیں، پسلیوں میں ہیئرلائن فریکچر اور کمر درد کاشکار حسن علی فیشن شو میں شرکت اور مختلف اشتہارات میں کام کرنے کیلئے اچانک مکمل فٹ ہو جاتے ہیں۔

The rise and fall of Hasan Ali

کمردرد کےساتھ حسن علی نے فیشن شو کے دوران ریمپ پر واک کی تواور فیشن کے جلوے بکھیرے تو شائقین کرکٹ نے انہیں آڑھے ہاتھوں لیا، قومی کرکٹرنے لاہور میں ہونے والے ایک برائیڈل فیشن شو میں جلوے بکھیرے جس میں وہ اپنا روایتی ٴٴجنریٹراٴٴ سٹارٹ کرنے کی کوشش کرتے نظر آرہے ہیں۔

Hasan Ali's Recent Couple Shoot With Wife Samiy

حسن علی نے اپنی اہلیہ کے ساتھ ٴٴاٹھکیلیاں کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو شائقین نے شدید غم وغصے کااظہار کیا کہ آخر یہ لڑکا کر کیا رہاہے؟ ایسی تصویریں پرائیویٹ ہوتی ہیں، انہیں سوشل میڈیا پر ڈالنے کا کیا تُک بنتا ہے؟۔

Hasan Ali's Recent Couple Shoot With Wife Samiya

موصوف یہیں نہیں ٹھہرے، انہوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ فیصل مسجد میں بنائی گئی نامناسب تصویر بھی سوشل میڈیا پر ڈال دی،اس تصویر نے تو تمام حدیں ہی عبور کردیں، سوشل میڈیا صارفین نے قومی کرکٹر پر آڑھے ہاتھوں لیا اور خوب درگت بنائی، یہاں تک کہ ملک کے مایہ ناز سپورٹس اینکرز، صحافیوں،پاک فوج کے ریٹائرڈ جنرل امجد شعیب سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں نے حسن علی کو اوچھا، شوداٴٴ قرار دیا۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے بندر کے ہاتھ استرا لگ گیا تک لکھ دیا۔

The rise and fall of Hasan Ali

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن علی اس ساری تنقید سے آگاہ ہیں اور کہتے ہیں کہ اب میرے پاس پیسہ ہے، میری کلاس بدل گئی ہے اور مجھے یہ سب چیزیں زیب دیتی ہیں، کسی کو میری زندگی، میرے کسی عمل پر اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔اب جبکہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان آرہی ہے اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ لاہور میں جاری ہے جس میں کرکٹرز کی فٹنس جانچی جارہی ہے، فاسٹ بولرحسن علی واحد کرکٹر ہیں، جن کا ابھی تک فٹنس ٹیسٹ پلان نہیں کیا گیا،حسن علی ابھی تک سو فیصد فٹنس حاصل نہیں کرپائے۔

The rise and fall of Hasan Ali

انہوں نے بولنگ کا آغاز ضرور کردیاہے اور پہلے سے وہ بہت بہتر ہیں، ڈاکٹر کی اجازت کے بعد حسن علی کا فٹنس ٹیسٹ ہوگا، کیا طویل عرصے سے ان فٹ حسن علی نے اپنا کیریئر خود ہی ختم کرلیا ہے؟ جب سے حسن علی کی شادی ہوئی ہے تب سے وہ قومی ٹیم کیلئے دستیاب نہیں ہیں۔

The rise and fall of Hasan Ali

چیمپئنز ٹرافی کے بعد جو مقام محمد عامر کو ملا تھا شائد ہی کسی بائولر کو وہ مقام حاصل ہو لیکن جب سے انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان کیا ہے تب سے وہ نہ صرف مداحوں کے دلوں سے اتر گئے بلکہ سلیکٹرز نے بھی ان سے منہ پھیر لیا اور بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے قومی سکواڈ میں شامل نہیں کیا، اگر ٹیم میں عامر جیسے بائولر کی جگہ نہیں تو پھر کیا حسن علی مستقبل میں قومی ٹیم میں جگہ بناپائیں گے یا انہوں نے مبینہ ان فٹ ہو کر اپنا کیریئر خود ہی ختم کرڈالا؟۔

Related Posts