ملک کا اثاثہ، اُبھرتے ہوئے نوجوان کرکٹر وائل فیصل

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کا اثاثہ، اُبھرتے ہوئے نوجوان کرکٹر وائل فیصل
ملک کا اثاثہ، اُبھرتے ہوئے نوجوان کرکٹر وائل فیصل

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، ابھرتے ہوئے نوجوان اپنے ٹیلنٹ سے دیکھنے والوں کو داد دینے پر مجبور کردیتے ہیں،ابھرتے ہوئے نوجوان کرکٹر وائل فیصل سے ایم ایم نیوز نے بات چیت کی، جس پر انہوں نے دلچسپ جوابات دیئے جو قارئین کی نظر کررہے ہیں۔

دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے بیٹر وائل فیصل کا کہنا ہے کہ مجھے کرکٹ کھیلتے ہوئے 4سال کا عرصہ بیت چکا ہے،جبکہ ایم زیڈ کرکٹ اکیڈمی میں ایک سال ہوگیا ہے، میرے والد نے مجھے کرکٹ سیکھنے میں بہت مدد کی، جب میں یہاں ایک میچ کھیلنے آیا تھا تو میں نے دیکھا کہ یہ اکیڈمی بہت اچھی ہے، یہاں پر انسٹرکٹر زاہد بھائی بچوں کو بہت اچھی کرکٹ سکھا رہے ہیں، جبکہ اب مجھے اس اکیڈمی میں ایک سال ہوگیا ہے۔

ایم ایم نیوز نے جب وائل فیصل سے پوچھا کہ آپ کے پسندیدہ کھلاڑی کون سے ہیں تو وائل فیصل نے کہا کہ میرے پسندیدہ کھلاڑی ویرات کوہلی ہیں، بہت جارحانہ بلے باز ہیں، اُن کے طرح کے جذبات مجھے نہیں لگتا کہ کرکٹ میں کسی اور کے ہوں گے، ویرات کوہلی کی کور ڈرائیو شاید ہی دنیا میں کوئی مار سکتا ہو، اُن کا Confedenceبہت اچھا ہے۔

آپ کی بیٹنگ کی نوعیت کس طرح کی ہیں؟ اس پر وائل فیصل نے کہا کہ میں رائٹ ہینڈڈ بلے باز ہوں، میرا کام شروع میں یہ ہوتا ہے کہ پاور پلے میں چوکے لگاؤں، یا اسٹرائک روٹیٹ کروں، میں میچ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کہ جب رنز نہیں بن رہے ہوتے اور چوکوں کی ضرورت ہوتی تو وہاں اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

جب ہم نے اُن سے یہ پوچھا کہ کرکٹ کے بارے میں آپ کیا خیالات ہیں تو انہوں نے کہا کہ کرکٹ رلاتی بہت ہے، جبکہ دیکھا جائے تو کرکٹ ایک بہت اچھا گیم ہے، آج کل کے والدین بچوں کو کرکٹ پر اتنا فوکس نہیں کررہے، بچے ویڈیو گیمز میں زیادہ لگے ہوئے ہیں، میں اُنہیں مشورہ دینا چاہوں گا کہ زیادہ سے زیادہ کرکٹ میں آئیں، یہ اچھی Activityہے۔

آپ کی پسندیدہ پی ایس ایل کی ٹیم کون سی ہے؟ جس پر وائل فیصل نے کہا کہ مجھے پی ایس ایل بہت پسند ہے، جبکہ میری پسندیدہ ٹیم پشاور زلمی ہے، جبکہ بہترین بلے باز اے بی ڈویلیئراور بابر اعظم لگتے ہیں۔

جب ہم نے اُن سے یہ پوچھا کہ کراچی اور لاہور قلندرز کا مقابلہ ہوا تو آپ کسے سپورٹ کریں گے؟ تو انہوں نے کہا کہ ان دونوں ٹیموں میں سے میں کراچی کنگز کو سپورٹ کرتا ہوں، دونوں کا میچ بہت دلچسپ ہوتا ہے۔

بلے باز کو کون سا بولر زیادہ پریشان کرتا ہے، اسپنر یا فاسٹ بولر؟ اس پر وائل فیصل نے کہا کہ زیادہ تر فاسٹ بولر بلے باز کو پریشان کرتے ہیں، جبکہ اسپنر کو کھیلنا بھی اتنا آسان نہیں ہوتا۔

آپ کا پسندیدہ ساتھی کرکٹر کون ہے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ محمد عاقل اور محمد روہان، یہ دونوں میرے ساتھ ہوتے ہیں، یہ دونوں میرے پسندیدہ ساتھی کرکٹر ہیں۔

Related Posts