بجٹ میں غریبوں کو تکلیف اور امیروں کو ریلیف دیا گیا‘ بلاول بھٹو زرداری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Chairman NAB should resign and go home: bilawal bhutto

لاہور:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت ان کے والد سابق صدر آصف علی زرداری کو قتل کرنا چاہتی ہے، ہم حکومت سے این آر او نہیں چاہتے، وزیر اعظم عمران خان کی بوکھلاہٹ اور پریشانی بتا رہی ہے کہ ان کی حکومت غیر مستحکم ہے۔

ہم تو مائنس ون کے خلاف ہیں ہم نہیں وزیر اعظم خود مائنس ون کی بات کر رہے ہیں،حکومت نے جس طرح کے حالات پیدا کر دئیے ہیں اس سے لگتا ہے کہ عوام کورونا وائرس کی وباء میں بھی سڑکوں پر نکلنا پڑے گا اور کٹھ پتلی وزیر اعظم کو وزیر اعظم ہاؤس سے کھینچ کر باہر پھینکنا پڑے گا،مافیاز پی ٹی آئی کے فرنٹ مین ہیں۔

آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں 270ارب روپے کی کرپشن کی نشاندہی کی گئی ہے،پی آئی اے کے خلاف منفی مہم چلانے کا مقصد یہ ہے کہ نجکاری کے نام پر حکومت کے فرنٹ مین پی آئی اور اس کے مہنگے اور قیمتی اثاثوں کو خرید لیں۔

بجٹ میں غریبوں کو تکلیف اور امیروں کو ریلیف دیا گیا، عمران خان صرف پی ٹی آئی، فیس بک اور ٹوئٹر پر وزیر اعظم ہیں جبکہ موجودہ حالات میں پورے پاکستان کیلئے وزیر اعظم کی ضرورت ہے۔

عمران خان نے اسامہ بن لادن کے حوالے سے بھی اپنے بیان کی وضاحت نہیں کی، یہ پاکستان میں ہوتے ہیں تو ان کا نظریہ اور ہوتا ہے مغرب میں جا کر اور ہو جاتے ہیں اورطالبان کے سامنے کچھ اور کہتے ہیں آج تاریخ کا منافق ترین وزیر اعظم ملک پر مسلط ہے۔

پنجاب کے وزیر اعلیٰ دو سال سے قرنطینہ میں ہیں،پنجاب وفاق کا بوجھ اٹھا رہا ہے اور وفاق نے پنجاب کے 483ارب روپے ادا نہیں کئے،سندھ کے بھی 229ارب روپے اداکرنے ہیں۔

وزیر اعظم کی آمرانہ سوچ ہے جب آپ 18ویں ترمیم کی بات کرتے ہیں تو 1973ء کے آئین کی بات کرتے ہیں اور حکومت کانظریہ زبردستی ون یونٹ کی طرف واپسی ہے جس سے وفاق اور غریب کا نقصان ہوگا۔

آج جمہوریت کوعمران خان کی ذات سے خطرہ ہے،امید ہے کہ مسلم لیگ (ن) بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی، شہباز شریف جلد ہی اے پی سی کیلئے رابطہ کریں گے،ہم جمہوری اور آئینی طریقے پر یقین رکھتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ہر مسئلے کا حل جمہوری طریقے سے نکلے، عمران خان کا حل بھی آئینی اور جمہوری طریقے سے نکل سکتا ہے، عمران خان کا جعلی مینڈیٹ کسی وقت بھی ختم ہو سکتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنی پریس کانفرنس کے آغاز میں پاکستان سٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے والے سکیورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو ان پر فخر ہے،حکومت کی جانب سے شہداء کے لئے پیکج کا اعلان کیا گیا ہے لیکن سٹاک ایکسچینج کے سرمایہ کاروں کو بھی شہید سکیورٹی گارڈز کیلئے امداد کا اعلان کرنا چاہیے۔

سندھ اور کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری قانون نافذ کرنے والے سکیورٹی اداروں کی قربانی کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا پاکستان میں کورونا کیسز کم ہونے کا بیان سفید جھوٹ ہے۔

Related Posts