جہانگیرترین کی پی ٹی آئی سے باقی امید بھی جلد ختم ہوجائیگی، مراد علی شاہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 20 مریض انتقال کر گئے، وزیراعلیٰ سندھ
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 20 مریض انتقال کر گئے، وزیراعلیٰ سندھ

نوابشاہ:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ جہانگیرترین کی ناراضی ہم ٹی وی پر دیکھ رہے ہیں، جہانگیر ترین کو پی ٹی آئی سے کچھ امید باقی ہے جو جلد ختم ہوجائے گی۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے نواب شاہ میں بختاور گرلز کیڈٹ کالج کا افتتاح اور پریڈ کا معائنہ کیا گیا، اس دوران انہوں نے پوزیشن ہولڈرز میں شیلڈز بھی تقسیم کیں۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں، کالج کی طالبات کا مستقبل تابناک ہے، گرلز کیڈٹ کالج خواتین میں عسکری صلاحیتوں کو بڑھانے میں کردار ادا کرے گا۔

پاکستان ایئر فورس اور سندھ حکومت کی کوششوں سے اس ادارے کو ترقی ملی ہے۔تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی اور پاک فضائیہ کے سربراہ بھی موجود تھے۔

سید مراد علی نے کہا کہ وفاق کے رویہ کی وجہ سے پورے پاکستان کو نقصان ہو رہا ہے، حکومت نے پالیسی رکھی ہے کہ کسی صوبے سے بات نہیں کرنی، وفاق اور سندھ کی چپقلش سے پورے پاکستان کو نقصان ہو رہا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت ضرورت ہے کہ جلد از جلد ویکسینیشن کرائی جائے۔ویکسینیشن کی قیمت سے متعلق بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کی قیمت ڈریپ مقرر کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نہ کسی صوبے نہ اپویشن سے بات کرتی ہے، سی سی آئی کا اجلاس تین ماہ میں ہونا چاہئے، چھ ماہ بعد اجلاس ہوا۔ان کا کورونا وائرس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل نہیں ہوا تو کنٹرول کرنا مشکل ہوگا۔

Related Posts