بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کریتی سنون، تبو اور کرینا کپور کی مشترکہ فلم ”کریو“ کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلم میں بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرینا کپور، تبو اور کریتی سنون کے علاوہ پنجابی سینما کے معروف اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ بھی مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان آج کیا گیا۔
اینیمیشن فلم نیمونا کی انوکھی کہانی عوام میں مقبول ہوگئی
فلم کی کاسٹ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے فنکاروں کا کہنا ہے کہ فلم آئندہ برس 22مارچ کے روز ریلیز کی جائے گی۔”کریو“ کی کاسٹ میں معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما بھی شامل ہیں جبکہ فلم کی شوٹنگ ممبئی کے ساتھ ساتھ ابوظہبی میں بھی کی گئی۔
واضح رہے کہ فلم ”کریو“ کی ہدایتکاری کے فرائض ایکتا کپور اور ریا کپور نے انجام دئیے ہیں جبکہ یہ دونوں ہدایتکار ”ویرے دی ویڈنگ“ کے بعد پہلی بار ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔ فلم کی کہانی معاشی جدوجہد سے گزرتی ہوئی ائیرلائن انڈسٹری کے متعلق ہے۔
فلم کی کہانی میں 3 خواتین کے کرداروں کو ایک دوسرے سے الجھتے دکھایا گیا ہے جو آگے چل کر جھوٹ پر جھوٹ بولنے کے باعث مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں۔ فلم میں مختلف واقعات کے امتزاج سے ناظرین و سامعین کی دلچسپی کا سامان تخلیق کیا گیا ہے۔