انقرہ: وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے عوام کا تعلق مضبوط تاریخی بنیادوں پر استوار ہے۔
وفاقی وزیر خارجہ نے ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے عوام کا تعلق مضبوط تاریخی بنیادوں پر استوار ہے، دونوں ملکوں کے معاشی تعلقات میں بہت پوٹینشل ہے، ہماری دو طرفہ تجارت صرف 1 ارب ڈالر ہے، موجودہ وزیر اعظم اس تجارت کو 5 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم گن پوائنٹ یا کسی کے دباؤ میں قانون سازی کرنا نہیں چاہتے، ہم نے انتخابی اصلاحات کا پہلا مرحلہ شروع کردیا جو پارلیمنٹ سے پاس ہوچکا ہے۔
مزید پڑھیں:ترک سرمایہ کار پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھیں، وزیراعظم شہباز شریف