راولپنڈی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب سگے بیٹے نے آگ لگا کر والدین کو قتل کرنے کی کوشش کی۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے اشرف کالونی میں پیش آیا، جہاں ایک ناخلف بیٹے نے گھریلو جھگڑے پر والدین کو آگ لگادی، جس سے دونوں کی حالت شدید خراب ہوگئی۔
مظلوم والدین کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اُن کی جان بچانے کی پوری کوشش کی لیکن والدہ جانبر نہ ہوسکیں اور موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ والد ابھی بھی اسپتال میں زیرِعلاج ہیں۔
واضح رہے کہ پولیس نے اس افسوسناک واقعے کا مقدمہ دوسرے بیٹے کی مد میں تھانہ دھمیال میں درج کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت نے نمرہ کاظمی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی