لاہور: تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی وفات کی اصل وجوہات سامنے آگئیں، علامہ خادم حسین رضوی کو علالت کے باعث شیخ زید اسپتال لاہور منتقل کیا گیا تھا، تاہم وہ فانی دنیا کو خیرباد کہہ گئے۔
علامہ خادم حسین رضوی شدید علیل اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ وہ گزشتہ ایک روز سے بیمار تھے۔
ذرائع کے مطابق ٹی ایل پی سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کو گردوں کا عارضہ لاحق تھا اور وہ شدید علیل بھی تھے جس کے باعث وہ حالیہ فیض آباد دھرنے کے پہلے روز شرکت نہیں کر سکے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ دھرنے کے دن ایک قریبی گھر میں ہی موجو تھے لیکن دھرنے میں براہِ راست شرکت نہیں کر سکے تھے۔واضح رہے کہ علامہ خادم حسین رضوی ٹی ایل پی کے حالیہ فیض آباد دھرنے میں بھی موجود نہیں تھے اورعلامہ خادم حسین رضوی 22 جون 1966 کو ’نکہ توت‘ میں پیدا ہوئے، ان کا تعلق پنجاب کے ضلع اٹک سے تھا۔
خادم حسین رضوی نے جہلم ودینہ کے مدارس دینیہ سے حفظ و تجوید کی تعلیم حاصل کی۔خادم حسین رضوی نے جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور سے درس نظامی کی تکمیل کی۔