سیدہ طوبیٰ اورعامر لیاقت کی علیحدگی کی اصل وجوہات سامنے آگئیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

The real reasons for Syeda Tuba and Aamir Liaquat separation

اداکارہ و ماڈل طوبیٰ انور کی جانب سے شوہر عامرلیاقت سے علیحدگی کی تصدیق کے بعد دونوں کے درمیان خلع کی اصل وجوہات بھی سامنے آگئی ہیں۔

گزشتہ کچھ عرصے سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت اور ان کی دوسری بیوی طوبیٰ کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آتی رہیں تاہم پی ٹی آئی رہنماسختی سے ان کی تردید کرتے رہے ہیں۔

عامر لیاقت سے خلع کی وجوہات بتاتے ہوئے طوبیٰ کا کہنا ہے کہ 14 ماہ کے دوران رشتے میں پڑی دراڑیں ختم ہونے کا کوئی امکان نظر نہیں آیا جس کی وجہ سے انہوں نے خلع لینے کا فیصلہ کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Syeda Tuba Anwar (@syedatuba)

طوبیٰ کا کہنا ہے کہ وہ یہ بتا نہیں سکتیں کہ یہ کتنا مشکل وقت ہے لیکن انہیں اللہ پر پورا بھروسہ ہے۔ میں سب لوگوں سے اپیل کروں گی کہ اس مشکل گھڑی میں میرے فیصلے کا احترام کیا جائے۔

واضح رہے کہ سیدہ طوبیٰ نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنے نام کے ساتھ عامر لیاقت کا نام تبدیل کرکے دوبارہ والد کا نام لگالیا تھا جس کے بعد ان کا نام تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ’’سیدہ طوبیٰ عامر‘‘ کی جگہ ’’سیدہ طوبیٰ انور‘‘ لکھا ہوا نظر آیا۔

مزید پڑھیں:کیا عامر لیاقت نے حریم شاہ کی دوست صندل خٹک سے تیسری شادی کرلی؟

عامر لیاقت نے سیدہ طوبیٰ کے سوشل میڈیا پران کا نام ہٹاکر دوبارہ اپنے والد کا نام لگانے کی وضاحت دیتے ہوئے کہا تھاکہ خواتین کیوں شادی کے بعد اپنے نام کے ساتھ لگا والد کا نام ہٹاکر اپنے شوہر کا نام لگا لیتی ہیں۔

سیدہ طوبیٰ نے انسٹاگرام سے عامر لیاقت کی ساری تصاویر بھی ہٹادی تھیں تاہم عامر لیاقت حسین نے علیحدگی کی تردید کی تھی جبکہ سیدہ طوبیٰ خاموش ہی رہی تھیں۔

Related Posts