بیجنگ ائیر پورٹ پر فٹبال کی دنیا کے لیجنڈ ارجنٹینا کے میسی کو پولیس اہلکاروں نے دستاویز مکمل نہ ہونے پر گرفتار کیا مگر بعد ازاں انہیں چھوڑ دیا گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لیجنڈ فٹبالر کو گرفتار کرنے کا واقعہ بیجنگ ایئر پورٹ پر 10جون کو پیش آیا۔
رپورٹ کے مطابق اسٹار فٹبالر میسی ہسپانوی اور ارجنٹائن دونوں پاسپورٹس کے حامل ہیں،تائیوان ویزا فری داخلے کی اجازت دیتا ہے لیکن میسی نے اسے چین میں بھی لاگو سمجھے جانے کی غلطی کی تھی۔
اسی کے باعث انہوں نے ویزاکے لیے درخواست نہیں دی تھی جس کے نتیجے میں میسی کو ائیر پورٹ پہنچنے پر حراست میں لے لیا گیا تاہم پولیس نے مسئلے کا فوری حل نکالا اور ویزے کی میعاد بڑھا کر فٹبالر کو ریلیز کرتے ہوئے روانہ کردیا۔
ارجنٹینا اور آسٹریلیا کے درمیان بیجنگ کے ورکرز اسٹیڈیم میں ایک بین الاقوامی دوستانہ میچ شیڈول تھا، جس کے لئے کھلاڑی چین پہنچے تھے، تاہم جب میسی بیجنگ پہنچے تو غلط ویزے کی بنا پولیس نے انہیں حراست میں لے لیااور پوچھ گچھ کی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔
مزید پڑھیں:چار ملکی فٹبال ٹورنامنٹ، پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ آج کینیا کیخلاف کھیلے گی
لیونل میسی کی وائرل ویڈیو میں ان کیارد گرد پولیس اہلکاروں کو دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اسٹار فٹبالر بھی ٹینشن میں دکھائی دے رہے ہیں۔