حقیقی آزادی کی جنگ سب پر فرض ہے،قوم نکلنے کیلئے تیا رہے، عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حقیقی آزادی کی جنگ سب پر فرض ہے،قوم نکلنے کیلئے تیا رہے، عمران خان
حقیقی آزادی کی جنگ سب پر فرض ہے،قوم نکلنے کیلئے تیا رہے، عمران خان

کرک:سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم نکلنے کے لیے تیا رہے، حقیقی آزادی کی جنگ سب پر فرض ہے، نوجوان ساتھ دیں، ان کا مقابلہ کریں گے۔شہباز شریف کی آڈیو ٹیپ شرمناک ہے، چوروں کو بیرونی سازش کے تحت ملک پر مسلط کیا گیا۔

عمران خان نے کرک میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد انسان اوپر جاتے ہیں غلام ملک ترقی نہیں کرتے، جنہوں نے ان کو مسلط کیا ان کو معلوم ہے یہ حکم مانیں گے، بیرونی سازش کے تحت ان کو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا، حقیقی آزادی ہمارا مقصد ہے، غلام کی عزت نہیں ہوتی، پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا۔

تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ حقیقی آزادی کی تحریک کا حصہ بنیں، نوجوانو! آپ نے میرا ساتھ دینا ہے ان کا مقابلہ کرنا ہے، ان چوروں کی غلامی کرنے سے بہتر مرجانا ہے، جب یہ حکمران تھے تو400 ڈرون حملے ہوئے، جن کی جنگ میں ہم شامل تھے انہوں نے400 ڈرون حملے کیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان چوروں کی غلامی کبھی قبول نہیں کریں گے، میں حقیقی آزادی کی تحریک چلا رہا ہوں، موبائل فون پر کسی نے شہباز شریف کی آڈیو لیک سنی ہے؟، مریم نواز داماد کیلئے ہندوستان سے پاور پلانٹ کی مشینری امپورٹ کروا رہی تھی، آدھی آگئی، تھوڑا صبر کرنا پڑتا ہے سچ سامنے آجاتا ہے، آڈیو میں 3 چیزیں سامنے آئی ہیں، مریم نواز سے سچ نہیں بولا جاتا، ان کے اوپر1100 ارب کے کیسز تھے، آپ سب کا فرض ہے۔

عمران خان نے کہا کہ یہ اقتدار میں صرف پیسہ بنانے آتے ہیں، یہ جب بھی اقتدار میں آئے ملکی قرضے بڑھ گئے، ملک مقروض ہو گیا یہ اور ان کا خاندان ارب پتی بن گیا، اقتدار کے ذریعے ذات کو فائدہ پہنچانے کو کرپشن کہتے ہیں، اقتدار میں آپ خود کا نہیں عوام کا فائدہ کراتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 4 سال پہلے اعتماد تھا کہ شاہد خٹک الیکشن جیت جائے گا، 4 سال پہلے یہاں جلسہ کیا تھا، مریم نواز موجودہ حکومت میں ناجائز کام کروارہی ہے، یہ ایسے لوگ ہیں پیسے کے لیے کشمیریوں کی قربانیوں کو نظرانداز کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کی طرف جائیں گے اور ان مافیاز کو شکست دیں گے، بھیک مانگ کر ترقی کرنا ہوتی تو کب کی کرچکے ہوتے، ہمارا وزیراعظم دوسرے ملکوں میں جاکر پیسہ مانگ رہا ہے، کمزور کے لیے الگ اور طاقتورکے لیے الگ قانون بنا ہوا ہے، 30 سال سے یہ دو خاندان ملک پر مسلط ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ لندن تو چھوڑو پاکستان میں بھی بیچاری کی کوئی جائیداد نہیں، مریم نواز اپنے داماد کے لیے بھارت سے مشینری امپورٹ کروا رہی تھی، آدھی مشینری آگئی ہے آدھی کی سفارش کررہی ہے، مجھے 3 وکٹیں نظر آرہی ہیں، ایک ہے بیماری وہ ہے زرداری، بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی، دنیا میں کوئی ادارہ میرٹ کے علاوہ کامیاب نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 5 اگست کو بھارت نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے فیصلے کو ختم کیا، ان کے دور میں بنگلہ دیش اور بھارت ہم سے آگے نکل گئے، ان دو خاندانوں کو میرٹ کو پتہ ہی نہیں، مریم نواز موجودہ دورحکو مت میں ناجائز کام کرا رہی ہے، جب یہ اقتدار میں آئے تو ملک کے قرضے بڑھ گئے، عدلیہ کی آزادی کیلئے میں نے جیل بھی کاٹی۔

مزید پڑھیں:گزشتہ حکومت کے اقدامات نقصان دہ، امریکا کے ساتھ مضبوط تعلقات چاہتے ہیں۔وزیر اعظم

عمران خان نے کہا کہ میری قوم نکلنے کے لیے تیا رہے، حقیقی آزادی کی تحریک کے لیے پورے پاکستان میں جارہا ہوں۔ بھارت اور بنگلا دیش ہم سے آگے نکل گئے، ہم نے کبھی آگے بڑھنے کا نہیں سوچا کبھی آمدنی بڑھانے کا نہیں سوچا، میں اب پوری تیاری کررہا ہوں، حقیقی آزادی کی تحریک آخری اور فیصلہ کن ہوگی، قاتل رانا ثنا اور شہبازشریف کے لیے بھی پوری تیاری کررہا ہوں، کہتا ہے میں مانگنے نہیں آیا لیکن مجبوری ہے۔

Related Posts